نوشہرہ (نیوز ڈیسک) نوشہرہ کی تحصیل پبی واپڈا کالونی سیکٹر کےرہائشی گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئےہو گئے جبکہ دو بچوں سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔جمعرات کو نوشہرہ کی تحصیل پبی واپڈا کالونی سیکٹر کےرہائشی گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ،دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا ، دھماکے سے گھر مکمل طور پر منہدم ہوگیا جبکہ چھت کے ملبے تلے دب کرسربراہ سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ،واقعے میں دو بچوں سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، جاں بحق افراد میں واجد علی، ان کی زوجہ عالیہ واجد اور دو ماہ کی نومولود ماہ نورشامل ہیں ۔ریسکیو کی جانب سے لاشوں اور زخموں کو میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کر دیا گیا ہے ۔