اہم خبریں

وزیرآباد ،ڈاکوؤں کی کیش وین پر فائرنگ 3 افراد قتل،64 لاکھ لوٹ کر فرار

وزیرآباد(نیوز ڈیسک) ڈاکوؤں کی کیش وین پر فائرنگ 3 افراد قتل،64 لاکھ لوٹ لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیرآباد نالہ پلکھو کے قریب ڈاکوؤں نے کیش وین پر فائرنگ کی جس سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ڈاکوموٹر سائیکل پر سوار تھے جن کی اندھا دھند فائرنگ سے کیش وین کا ڈرائیور آفتاب گن مین الطاف اور ایک راہ گیر گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ڈاکو کیش وین سے 64 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ پولیس وقوعہ پر آدھا گھنٹہ تاخیر سے پہنچی ۔پولیس نے نجی سکیورٹی ایجنسی کے دو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ خبریں