اہم خبریں

حکومت کا عوام کو جھٹکا ،ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے فی کلو اضافہ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)حکومت کا عوام کو جھٹکا، ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی ماہ مئی کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق اب فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 233 روپے 88 پیسے مقرر ہو گی جبکہ مئی کیلئے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 57 روپے 70 پیسے مہنگا نئی قیمت 2759 روپے 89 پیسے ہو گی۔

متعلقہ خبریں