اہم خبریں

نگران حکومت پنجاب کی معیاد ختم، عدالت نے محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور (نیوز ڈیسک) نگران حکومت پنجاب کی معیاد ختم، عدالت نے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق آج لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس رضا قریشی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت اور محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کے قابل سماعت ہے یا نہیں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ واضح رہے کہ عام شہری نے نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پنجاب میں نگراں حکومت کی آئین میں دی گئی معیاد ختم ہوچکی ہے، سپریم کورٹ نے نگران حکومت کو توسیع نہ دی اب نگراں وزیراعلیٰ کا عہدے پر برقرار رہنا غیر آئینی ہے، عدالت محسن نقوی کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ درخواست 14 مئی سے قبل کسی صورت قابل سماعت نہیں درخواست گزار سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے ۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متعلقہ خبریں