اہم خبریں

مذاکراتی اجلاس کے بعد اسمبلیوں کی تحلیل کا آخری موقع ہے ، اسد عمر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان نے موقع دیا ، اب پورے ملک میں ایک ساتھ انتخابات کروا لیں، مذاکراتی اجلاس کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آخری موقع ہے۔تفصیلات کے مطابق آج انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا کہ 12 ماہ میں حکومت نے غلطیوں پر غلطیاں کی ہیں اب آخری موقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئین توڑنے پر آگئی ہے ، سپریم کورٹ نے بھی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے ، سپریم کورٹ اور لاہورہائیکورٹ کے فیصلے بار بار آچکے ہیں حکومت کی طرف سے عدالتوں کے خلاف تقریریں کی جا رہی ہیں ۔

متعلقہ خبریں