اہم خبریں

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل، 8رکنی لاجر بینچ آج سماعت کرے گا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل، 8رکنی لاجر بینچ آج سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 8 رکنی لارجر بینچ آج دن ساڑھے 12 بجے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ بینچ میں جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اظہر حسن اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔ عدالت نے پہلے ہی اس حوالے سے 9 پارٹیز کے سربراہان ،اٹارنی جنرل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں ، آج اہم فیصلہ آنا متوقع۔

متعلقہ خبریں