اہم خبریں

بہاولنگر میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق، متعدد جانور ہلاک

بہاولنگر (نیوزڈیسک) آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد جانور ہلاک ہوگئے ہیں، شہر کے گردونواح میں بارش کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ بستی مومن آباد میں پیش آیا، جاں بحق نوجوانوں میں محمد شاہد اور عبدالرؤف شامل ہیں، واقعہ میں کئی جانوروں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب شہر میں بارش برسنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور موسم خوشگوار ہوگیا تاہم گندم کی کٹائی کا عمل بارش سے شدید متاثر ہوا ہے جس سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں