گلگت(نیوزڈیسک)مشہور سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ بھی لٹیروں سے بچ نہ سکا، جہاں ڈاکوؤں نے ایک سیاح فیملی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ہے۔ بابوسر جانیوالی گوجرخان کی فیملی کو بابوسر روڈ پر نقاب پوش افراد نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ رپورٹ کے مطابق 2 مسلح ڈاکووں نے سیاح فیملی سے موبائل فونز اور نقدی چھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز بابر سرٹاپ پر پیش آیا،سیاح عرفان حسین کا کہنا تھا ڈاکوئوں نے فیملی کو روک کر ہوائی فائرنگ کی اور سیاحوں کو خوفزدہ کرکے لوٹ لیا۔متاثرہ فیملی نے تھانے میں درخواست جمع کرا دی ، بابوسر روڈ پر مسافروں سے لوٹ مار کا سلسلہ گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے جسے روکنے والا کوئی نہیں اور حکومت ، انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بن چکی ہے۔
