مظفر آ باد(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان کی تکمیل ممکن نہیں، افواج پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی ،کشمیریوں کی حمایت کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کے ٹیبل پر بیٹھنا چاہیے، حکومت میں ذمہ داریاں زیادہ بڑھ جاتی ہیں، حکومت کو چاہیے تمام جماعتوں کے سربراہان کو ایک جگہ متحد کرے اور ملکی مسائل اور بحرانوں کا حل تلاش کرے ۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ سیاسی قوتیں ہی ملک کو درپیش بڑے بڑے مسائل کا حل نکالتی ہیں۔ دشمن نہیں چاہتا کہ پاک فوج اور عوام ایک پیج پر ہوں، پاک فوج ایک منظم ادارہ ہے، ہمیں ادارے کی ساکھ کو بچانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ قوم اور فوج ایک پیچ پر ہیں، سیاسی مسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے۔ افواج پاکستان نے ہر مشکلات اور سخت حالات میں قوم کا سر فخر سے بلند کئے رکھا ،پاک فوج نے دہشگردی جنگ میں بڑی قربانیاں پیش کی جس کے باعث پاکستان میں امن قائم ہوا۔
