چمن(نیوزڈیسک)آندھی ، گردآلودہ ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ طوفانی بارش نے چمن اور گردو نواح میں تباہی مچادی، شیلا باغ، ڈیرہ بگٹی ، ژوب ، توبہ اچکزئی میں طوفانی ہوائوں ، موسلادھار بارش، ژالہ باری سے کیچ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، پاک ایران سرحدی علاقوں میں سیلاب، گاڑیاں بہہ گئیں، گھرزیرآب آگئے ، جبکہ حب ندی میں طغیانی کے باعث پل بہہ گئے، آسمانی بجلی گرنے سے خاتون زندگی کی بازی ہار گئی ۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے ملیر ، لانڈھی ، کورنگی سمیت مختلف علاقوں میں تیز وہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
