کراچی (نیوزڈیسک) میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی و سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی۔بھائی ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ میری بہن فاطمہ بھٹو اور جبران کا نکاح ہوگیا، نکاح کی مختصرتقریب 70 کلفٹن کے گھر میں ذوالفقار علی بھٹو کی لائبریری میںہوئی ۔سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کی قریبی رشتہ داروں اور عزیز و اقارب کی موجودگی میں نکاح کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔ فاطمہ بھٹو نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے والد کی شدت سے کمی کے احساس کا اظہار کیا۔۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں تقریب میں دولہا اور دلہن سمیت کم و بیش تمام مہمانوں نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کررکھا ہے۔
