راولپنڈی(نامہ نگار) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نےسماجی رابطوںکی ویب سائٹ ٹیوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہاسحاق ڈار اقتصادی معاشی طور پرہی ناکام نہیں ہوئے غریب سے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر بکتربند گاڑیوں کے ہمراہ پولیس کا دھاوا فسطائیت کی بدترین مثال ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس فسطائیت کیخلاف چودھری شجاعت کو مذمت کرنا چاہئے جبکہ وفاقی وزیر چودھری سالک کو اپنے عہدے سے فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے ، پی ڈی ایم چاہتی ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان مزید دوریاں پیدا ہوں۔آئی ایم ایف سے قرض کا مسئلہ 10 مئی کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بھی شامل نہیں،،مذاکرات کامیاب ہوں تو بہت اچھی بات ہے لیکن ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا، ملک اورقوم کی ضرورت آئین اور قانون ہے اورحکومت اقتدار سے چمٹا رہنا چاہتی ہے۔
پرویز الٰہی کے گھر بکتربند گاڑیوں سے دھاوا فسطائیت اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل ہے۔چوہدری شجاعت کو مذمت کرنی چاہیے اور چوہدری سالک کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔دونوں بھائیوں کو لڑوانا سیاسی سازش کا حصہ ہے۔پاکستان کا IMF سے قرض کا مسئلہ 10 مئی کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بھی شامل نہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 29, 2023