اہم خبریں

نجی ہاسٹل کے کمرے کی چھت گرگئی، دو طالبات جاں بحق، متعدد زخمی

بہاولپور(نیوزڈیسک) گرلز ہاسٹل کےکمرے کی اچانک چھت گرگئی،خوفناک حادثے میں 2 طالبات موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئی۔ چھت گرنے کا واقعہ ریاض کالونی میں پیش آیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق ہاسٹل کے کمرے کی چھت بلڈنگ کی ٹینکی گرنے کی وجہ سے وزن برداشت نہ کر سکی اور گر گئی۔۔جاں بحق اور زخمی ہونے والی طالبات گورنمنٹ صادق ویمن کالج یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، جاں بحق طالبات کی شناخت 22 سالہ ماجدہ اقبال اور 21 سالہ شہلا منور کے نام سے ہوئی ، طالبات کا تعلق چشتیاں کے گاؤں 172 مراد سے ہےزخمی طالبات اور لاشیں وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا ۔

متعلقہ خبریں