اہم خبریں

بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور کلبھوشن یادیو نامی بھارتی جاسوس کی گرفتاری اس کا ثبوت ہے۔جمعرات کو جاری ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے اس دوران کسی کو کوئی ہتھیار فراہم نہیں کیا اور اس کے پاس دہشت گردی میں ہندوستان کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا ذکرکرتے ہوئے ترجمان نے کہاکہ پاکستان کس طرح دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ ترجمان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی شرکت کے بارے میں بھی بات کی اور بتایا کہ وہ علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کس طرح پرعزم ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی شہریوں کو سوڈان اور جدہ سے وطن واپس لا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں