گال (نیوزڈیسک)سری لنکا کے اسپن بولر پرابھاتھ جے سوریا نے ٹیسٹ کرکٹ کا 71 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔پرباتھ جے سوریا اب تیز ترین 50 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے اسپنر بن گئے۔انہوں نے گال میں کھیلے جا رہے اپنے 7 ویں ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کے بیٹر پال اسٹرلنگ کو آؤٹ کر کے 50 وکٹیں مکمل کیں۔
