اہم خبریں

بلوچستان،پی ڈی ایم اے نے طوفانی بارشوں کے نئے اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا

کوئٹہ (نیوزڈیسک)پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں آج سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی۔پی ڈی ایم اے نے بارشوں کےنئے اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے شمال،ساحلی علاقوں میں بارش ہوگی۔پی ڈی ایم اے نےشدید بارشوں کے باعث سیلاب کا خدشہ ظآہر کیا ہے۔بارشوں سے سولرپلیٹس،فصلوں اور کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان ہوسکتاہے۔بارشوں کے دوران پہاڑی علاقوں اورتفریحی مقامات میں سفر سے گریز کیا جائے۔ پی ڈی ایم اے نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے دوران ہیوی مشینری کو تیار رکھا جائے۔

متعلقہ خبریں