اہم خبریں

پی اے سی،ذیلی کمیٹی کا پی اے آر سی کی جانب سے آڈٹ حکام کو ایگریکلچرل لنکجز پروگرام سے متعلق ریکارڈ نہ دیئے جانے پر برہمی کا اظہار

اسلام آباد (اے بی این نیوز)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے پی اے آر سی کی جانب سے آڈٹ حکام کو ایگریکلچرل لنکجز پروگرام سے متعلق ریکارڈ نہ دیئے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور ریکارڈ کی فراہمی کے لئے پی اے آر سی کو ایک مہینے کا وقت دے دیا ہے،پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا کنوینر برجیس طاہر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی سے متعلق سال 2017-18 اور 2018-19 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا،پی اے آر سی کی جانب سے ایگریکلچرل لنکجز پروگرام سے متعلق ریکارڈ نہ دیئے جانے کے معاملے کے جائزے کے دوران آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 370 ملین کا ریکارڈ کیوں نہیں دے رہے،370 ملین کا ریکارڈ ہمیں چاہئے،کمیٹی نے ریکارڈ نہ دینے کے معاملے پر پی اے آر سی پر برہمی کا اظہار کیا، سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے ریکارڈ کی فراہمی کے لئے30 دن کا وقت مانگا جس پر کمیٹی ریکارڈ کی فراہمی کے لئے 30 دن کا وقت دے دیا۔۔۔اجلاس میں نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی اخراجات کی گرانٹ سے رقم لیپس ہونے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا،اے جی پی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 528 ملین روپے لیپس ہوئے،معاملے کی انکوائری کا کہا گیا تھا،جبکہ آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ایک سپلیمنٹری گرانٹ اس مالی سال میں یہ پارلیمنٹ میں نہیں لے گئے،جتنے بھی اس طرح کے مسائل ہیں وہ پارلیمنٹ کے سامنے لے جائے جائیں،کنوینر کمیٹی نے ہدایت کی کہ آئندہ اس قسم کی بے ضابطگی نہیں ہونی چاہئے۔

متعلقہ خبریں