کراچی(نیوزڈیسک)ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتے پانچ کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالر اضافے سے ملکی زرمبادلہ ذخائردس ارب ڈالرہوگئے ۔مرکزی بینک کے مطابق پاکستان کےڈالرذخائر میں گزشتہ ہفتے5کروڑ96لاکھ ڈالرکااضافہ ہوا، جس سےپاکستان کےمجموعی ڈالرذخائرکامالی حجم10ارب2 کروڑ 43لاکھ ڈالرہوگیا۔اسٹیٹ بینک کےپاس4ارب46کروڑ28لاکھ ڈالرکے ڈپازٹس ہیں، جبکہ بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے5ارب56کروڑ15لاکھ ڈالرہیں۔
