اہم خبریں

حکومت شدید دباؤ کا شکار، وزیراعظم شہباز شریف آج اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف آج اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں،قومی اسمبلی کو ضمنی ایجنڈا تیار رکھنے کی ہدایت ،ارکان اسمبلی کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ضرورت پڑنے پر آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں، اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ضمنی ایجنڈا تیار رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر حکومت نے تیاری مکمل کرلی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ضمنی ایجنڈا تیار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، اعتماد کے ووٹ کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کی آج کی سماعت کے بعد کیا جائے گا۔حکومتی اراکین کو آج کے ایوان زیریں کے اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں