اہم خبریں

انتخابات کا معاملہ، اسد قیصر نے مذاکرات کی حامی بھری تو عمران خان نے انہیں فارغ کر دیا،رانا ثناء اللہ کا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسد قیصر نے مذاکرات کی حامی بھری تو عمران خان نے انہیں فارغ کر دیا،شاہ محمود قریشی سے سب بات طے ہوئیں آخر میں انہوں نے کہا کہ وہ پاگل نہیں مان رہا۔ نجی ٹی وس گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسد قیصر نے 26 تاریخ کو حکومت سے مذاکرات کی حامی بھری تو عمران خان نے انہیں فارغ کر دیا،شاہ محمود قریشی بھی پہلے سے آزمائے ہوئے ہیں، ان سے فیٹف پر بات چیت کی، سب باتیں طے ہوگئیں تو شاہ محمود نے کہا کہ وہ پاگل نہیں مان رہا،بتایا جائے وزیراعظم پر توہینِ عدالت کس بات کی لگے گی؟ یہ کہاں کا انصاف ہے،اگر شاہ محمود ہمارے ساتھ الیکشن میں تاخیر پر رضامند ہوجائیں تو آئین کی نوے دن میں الیکشن کرانے کی شرط بھی فارغ ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں