اہم خبریں

کراچی ایکسپریس میں آتشزدگی کا واقعہ،1بوگی مکمل جل گئی،4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی ایکسپریس میں آتشزدگی کا واقعہ،1بوگی مکمل جل گئی، 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس آتشزدگی حادثے کا شکار ہوئی۔ ریلوے حکام کے مطابق خیرپور میں گمبٹ اسٹیشن کے قریب ٹنڈومستی میں کراچی سے لاہور جانےوالی کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 17 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے ،آگ لگنے کے دوران خاتون نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگائی جس سے ہلاکت ہوئی جبکہ ایک شخص متاثرہ بوگی میں جھلس کردم توڑ گیا، جس کی شناخت نہیں ہوسکی،آگ لگنے کے باعث مسافروں نے متاثرہ بوگی سے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں، ریلوے کے عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا،آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 22 سال کی لڑکی، 2 بچیاں اور 11 سال کا لڑکا شامل ہے، جاں بحق دونوں بچیوں کی عمریں 9 سال اور 7 سال تھیں۔پولیس نے کہا ہے کہ رات گئے پیش آئے حادثے کے بعد سے بچوں کی تلاش جاری تھی۔بزنس کلاس بوگی میں آگ لگی تو لوگوں نے چلتی ٹرین سے کود کر جان بچائی، چھلانگ لگانے والی ایک خاتون بھی مرنے والوں میں شامل ہیں، جاں بحق خاتون اور چاروں بچے ایک ہی خاندان کے ہیں۔

متعلقہ خبریں