اسلام آباد( اے بی این نیوز )وزیر اعظم ہاوس میں اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں اگلے دو تین روز میں عشائیہ د یا جائے گا جس کے لیے خصوصی مینو بھی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ،سپیکر قومی اسمبلی اور چیرمین سینٹ اور اتحادی جماعتوں کے قائدین بھی اس عشائیے میں خصوصی طور پر شرکت کرینگے وزیر اعظم عشائیے میں خطاب بھی کرینگے وزیر اعظم کو بدھ کی رات دئیے جانے والا عشائیہ موسم کی خرابی کے باعث موخر کرنا پڑا ہے بدھ کی رات وزیر اعظم نے پی ایم ہاوس کے سبزہ زار میں اس عشائیے کا اہتمام کیا تھا جو انکو موخر کرنا پڑا ہےذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں اگلے دو تین روز کے اندر اندر عشائیہ کی تیاریوں کی ہدایات اپنے سٹاف کو جاری کردی ہیںوزیر اعظم ہاوس کے سبزہ زار میں عشائیے کے لیے خصوصی مینو بھی تیار کیا گیا ہے۔