اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ نوے دن کی شق ہم نے نہیں توڑی وہ کسی اور نے توڑی ،آپ کے پاس استعفے جمع کیے اور آپ نے منظور کیے نوے دن کی شق آپ وہاں بھی لاگو کرتے ان نشستوں پر بھی الیکشن ہونے تھے لاہور ہائیکورٹ نے سٹے دیا اور الیکشن نوے دن سے آگے چلے گئے پورا تماشہ جو ملک میں چل رہا ہے سپریم کورٹ اقلیتی فیصلہ ہم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں خیبرپختونخوا میں تو نوے دن کی شق پر عمل نہیں ہورہا نہ نوے دن نہ کسی اور معاملے پر آئین کی خلاف ورزی کررہے سپریم کورٹ کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے تبدیل کرنا نہیں اگر اعلیٰ عدلیہ کے کسی جج کو غلط فہمی ہو تو پوری کمیٹی بھیج سکتے ہیں ہم نے اس آئین کو بنایا تاکہ چاروں صوبوں کو جوڑے ،چند عناصر کی ضد کی وجہ سے پارلیمان کی توہین کی جارہی ہےہم چار تین کے فیصلے کے ساتھ اظہار یکجتی کرتے ہیں اس آئینی بحران کے نتیجے میں معیشت، جمہوریت اور سیکیورٹی کے نقصان کا خطرہ ہے ہماری جمہوریت اور وفاق کو بھی خطرہ ہے کسی ایک صوبے کا الیکشن پہلے اور دوسرے کا بعد میں کروایا جارہا ہے کہیں ون یونٹ تو قائم نہیں کیا جارہا تمام سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ الیکشنز اپنے وقت پر تمام صوبوں میں ایک ساتھ ہوں۔