اہم خبریں

طبیعت ناساز،ترک صدر رجب طیب اردوان نےانتخابی مہم ایک دن کیلئے منسوخ کردی

انقرہ(نیوزڈیسک)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ڈاکٹرز کی ہدایات پر آج انتخابی مہم منسوخ کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق رجب طیب اردوان نے پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر آج انتخابی مہم میں شرکت منسوخ کی۔اس سے قبل ترکیہ میں ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران صدر رجب طیب اردوان پیٹ میں شدید تکلیف ہونے پر انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ترک صدر کی طبیعت ناساز ہونے پر چینل کو انٹرویو روکنا پڑا، 15 منٹ بعد جب صدر واپس آئے تو انہوں نے ناظرین سے معذرت کی اور سوالات کے جواب دیے۔

متعلقہ خبریں