نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں دھماکے کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار آپریشن کے بعد واپس آرہے تھے کہ ان کی گاڑی کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے وقت پولیس اہلکاروں کی ٹیم ماؤ ماغیوں کے خلاف انٹیلیجنس کی بنیاد پر شروع کیے گئے آپریشن کے بعد واپس آرہی تھی۔واقعہ آرن پور پولیس اسٹیشن کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب ریاستی پولیس کے ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ(ڈی آر جی ) کی ایک ٹیم آپریشن کے بعد واپس آرہی تھی۔