اہم خبریں

ٹوبہ ٹیک سنگھ،سیلنڈر پھٹنے سے وین میں دھماکہ ،7 مسافر جاں بحق،19 زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نیوز ڈیسک)سیلنڈر پھٹنے سے وین میں دھماکہ ،7 مسافر جاں بحق،19زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گوجرہ پنسرہ روڈ پرٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،حادثہ تیز رفتاری تصادم کی وجہ سے ناکارہ سیلنڈر پھٹا جس سے آگ بھڑک اٹھی، زیادہ تر ہلاکتیں وین میں آگ لگنے کے باعث ہوئیں۔ وین مکمل تباہ ، کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک مزید ہلاکتوں کا خدشہ۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 19 ہوگئی ، ریسکیو کے مطابق جاں بحق افراد میں سے 2 افراد کی لاشوں کی شناخت ہوگئی جبکہ 5 لاشیں ناقابلِ شناخت ہیں۔

متعلقہ خبریں