اہم خبریں

سیاسی جماعتوں کو انتخابات پر ایک ہی موقف اپنانے کیلئے سپریم کورٹ کی مہلت ختم ہونے کو،سیاسی سرگرمیاں تیز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن سے متعلق سیاسی جماعتوں کو ایک ہی موقف اپنانے کیلئے سپریم کورٹ کی مہلت ختم ہونے کو،سیاسی میدان میں ہلچل ، فریقین میں سیاسی مذاکرات کی کوششیں جاری ۔وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کر رکھا ہے اس میں بھی ملکی مجموعی سیاسی صورتحال زیرغور کیا جائے گا جبکہ وزیراعظم شہبازشریف آج شام 7 بجے اتحادی جماعتوں کے ارکان کے اعزازمیں عید ملن عشائیہ بھی دیں گے۔

متعلقہ خبریں