اہم خبریں

مبینہ آڈیو زلیک کی فوری طور پر تحقیقات ہونی چاہیئں ۔چوہدری قمر زمان کائرہ

لالہ موسی (اے بی این نیوز   )وزیر اعظم کے مشیر برائے امورِ کشمیر و گلگت و بلتستان چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مبینہ آڈیو زلیک کی فوری طور پر تحقیقات ہونی چاہیئں، عدلیہ کو متنازع نہ بنایا جائے بلکہ تنازعات کا حل تلاش کیا جائے ۔ منگل کو ڈیرہ کائرہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہی، انہی کے پاس جاکر ان سے انصاف طلب کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ عدلیہ کو متنازع نہ بنایا جائے ، تنازعات کا حل تلاش کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں چھوٹی چھوٹی باتوں کےلئے سوموٹو ایکشن لیا گیا ہے ، جس کا کوئی فائد ہ نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ جب سیاسی فیصلے عدالتی ایوانوں میں ہوئے ہیں اس کے نقصانات زیادہ اور فوائد کم ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنے کے لیے درست طریقہ سے فیصلے کرنے چاہئیں۔ قمر زمان کائرہ کا کہا کہ عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اسمبلیاں جنرل باجوہ کے کہنے پر تحلیل کی تھیں جس سے یہ واضح ہوگیا کہ اسمبلیاں پنجاب اور کے پی کے کے وزرائے اعلیٰ نے نہیں توڑیں تو یہ بات تسلیم کی جائے کہ اسمبلیوں کی تحلیل غیر آئینی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دوسروں کےلئے سزا کا مطالبہ کررہے ہیں تو کیا وہ خود سزا سے کیسے بچ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں