لاہور(نیوز ڈیسک) تحریکِ انصاف کے رہنما میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی ساس کی کال ریکارڈنگ عدلیہ کو دبانے کی کوشش ہے۔لاہور میں جیل روڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ عدلیہ اس پر ایکشن لے، قومی مفاد کے لیے کسی کی کال ریکارڈ بھی کی جائے تو اسے پبلک کرنا جرم ہے،کسی کی کال ریکارڈ کرنا اخلاقی جرم ہے، اس کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے ، ٹکٹ کے لیے کبھی کسی جماعت کو نہیں کہا، عمران خان کو کہا آپ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں اس لیے آپ کے ساتھ ہیں۔جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ اقوامِ متحدہ میں عمران خان نے ناموسِ رسالت کی جیسے بات کی کوئی اور نہ کرسکا ملکی مسائل کا حل صرف جلد از جلدالیکشن ہے، عمران خان ہی جیتے گا یہ مریم نواز اور آصف زرداری کو پیغام ہے ۔
