اہم خبریں

ہتھنی مدھو بالا کی منتقلی صورتحال کا جائزے ،عالمی فورپاز ٹیم آج سفاری پارک کا دورہ کرے گی

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے حکام نے کہا ہے کہ ہتھنی مدھو بالا کی منتقلی صورتحال کے جائزے کیلئے عالمی فورپاز ٹیم آج سفاری پارک کا دورہ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیم سفاری پارک میں ہتھنی مدھو بالا کی رہائش کے انتظامات کا جائزہ لے گی،ٹیم سفاری پارک میں موجود ہتھنی سونیا اور ملکہ کی فزیکل فٹنس کا بھی معائنہ کرے گی۔ واضح رہے کہ ہتھنی مدھو بالا کی ہیلتھ رپورٹس کلیئر ہونے پر اسے سفاری پارک منتقل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں