اہم خبریں

نگران وزیراعلیٰ پنجا ب کا عافیت اولڈ ایج ہوم کا دورہ ،بزرگوں میں تحائف تقسیم کیے

لاہور(نیوز ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجا ب محسن نقوی نے کہا کہ آپ جیسے بزرگوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، آپ کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے آیا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجا ب محسن نقوی نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹاؤن شپ میں بے سہارا بزرگوں کیلئے قائم ادارے ”عافیت اولڈ ایج ہوم“ کا دورہ کیا اور بزرگوں میں عید تحائف تقسیم کیے ،محسن نقوی نے بزرگوں کے ساتھ وقت گزارا، عید کی مبارکباد اور تحائف دیئے۔محسن نقوی عافیت میں مقیم تمام بزرگوں کے کمروں میں گئے اور سب سے فرداً فرداً ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے بزرگ مرد و خواتین سے عافیت میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، محسن نقوی نے بزرگوں سے ان کے مسائل پوچھے، بزرگ مردو خواتین نے عافیت میں کھانے کے معیار اور دیگر سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بعدازاں محسن نقوی نے بزرگوں کے ڈائننگ روم کا بھی معائنہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے بزرگوں کے کمروں میں سپرے کرانے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ خبریں