اہم خبریں

رحیم یار خان ، پولیس کا کچے میں آپریشن جاری ، 8 ڈاکوگرفتار ،بھاری مقددار میں اسلحہ برآمد

رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) رحیم یار خان میں پولیس کا کچے کے علاقے میں آپریشن جاری ، 8 ڈاکوگرفتار ،بھاری مقددار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔کچے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن 17 ویں روز بھی جاری ہے، اس دوران کامیاب حکمت عملی کے تحت پولیس نے کچی لُنڈ میں دلانی اور عمرانی گینگ کے خلاف بڑی ٹارگٹڈ کارروائی کی اور فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، رپیٹرز ، متعدد میگزینز اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق دلانی اور عمرانی گینگ نے کچی لُنڈ میں خفیہ ٹھکانے بنا رکھے تھے، جہاں سے وہ سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہے تھے ۔

متعلقہ خبریں