لاہور(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کا 27واں یوم تاسیس ،آج الیکشن مہم کا آغاز کیا جائیگا، عمران خان الیکشن مہم کا آغاز کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج سے الیکشن مہم شروع کرے گی، سابق وزیراعظم عمران خان الیکشن مہم کا آغاز آج شام 5 بجے کریں گے،چیئرمین پی ٹی آئی ویڈیو لنک پر کارکنوں سے بھی خطاب کریں گے،لبرٹی چوک پر بڑی اسکرین بھی لگائی جائیں گی ۔
