اہم خبریں

عمران خان نے ملک کو معاشی اور آئینی بحران کا تحفہ دیا، احسن اقبال کا دعویٰ

جدہ(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو معاشی اور آئینی بحران کا تحفہ دیا۔ جدہ میں منعقدہ عید ملن تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ سابقہ حکومت نے پاکستان کو معاشی بحران سے دوچارکیابلکہ موجودہ آئینی بحران بھی عمران حکومت دیاہوا تحفہ ہے، معیشت کا بیڑہ غرق کر کے ہمارے حوالے کیا،معیشت کو بہتر کرنے میں سعودی حکومت ہماری بھرپورمدد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص ایجنڈے کے تحت سوشل میڈیا مہم کے ذریعے نوجوان نسل کو گمراہ کرکے اپنی انا کی تسکین کی جارہی اورسیاسی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں