پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز 2-2 سے برابر،کیویزنے پاکستان کو آخری میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز،2-2 سے برابر،کیویزنے پاکستان کو آخری میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے مارک چیپمین کی شاندار سنچری ،194 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 4 گیندیں قبل ہی حاصل کرلی ،مارک چیپمین ناقابل شکست104 اور جمی نیشم 45 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی طرف سے محمد رضوان کے ناقابل شکست 98 رنز بنا کر نمایاں رہے ، بابر اعظم 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اگلی ہی گیند پر محمد حارث ڈک پر آؤٹ ہو گئے،صائم ایوب بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے،افتخار احمد نے 36 رنز بنا ئے ،عماد وسیم 31 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ
نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 3 اور اش سوڈھی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ،کپتان ٹام لیتھم شاہین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ول ینگ بھی کوئی بڑا سکور نہ کرسکے ، چاڈ باؤز 19 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ ڈیرل مچل بھی 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اس کے بعد چیپمین اور جمی نیشم نے ذمہ درانہ اور جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلواکر سیریز 2-2 سے برابر کر دی ،پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ اور عماد وسیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین پلیئر آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پائے۔
9️⃣8️⃣ not out
6️⃣2️⃣ balls
7️⃣ fours
4️⃣ sixesA wonderful knock by @iMRizwanPak ✨#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/eUsWSdSydy
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 24, 2023
Series tied! An unbeaten century (104*) for Mark Chapman leading the team to a memorable victory in Rawalpindi! @JimmyNeesh (45*) playing the supporting act in a 121-run match-winning partnership. Catch up on all scores | https://t.co/LQYprxuVsa #PAKvNZ pic.twitter.com/uGxzxFxb1Y
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) April 24, 2023