اہم خبریں

لکی مروت،پولیس کے ہمراہ سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی،3دہشتگرد ہلاک،1 اہلکارشہید

لکی مروت (نیوز ڈیسک) پولیس کی انسداد دہشت گردی ٹیم کے ہمراہ کارروائی،3دہشت جہنم واصل،1 اہلکار شہید ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاعات پر محکمہ انسداد دہشتگردی اور پولیس نے لکی مروت میں مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا ۔ اس متعلق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد نعمان ،لیفٹیننٹ کرنل(ر) مقرب خان کے قتل اور کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ ہلاک دہشتگرد انور دستی بم حملوں، بھتہ خوری اور سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ان کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تھا ۔

متعلقہ خبریں