راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی پرفارمنس آڈیو ویڈیو لیکس کے علاوہ کچھ نہیں۔آج حالیہ آڈیو لیک پر ردِ عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت خفیہ اداروں کو ناجائز خواہشات کی تکمیل کے لیے استعمال کر رہی ہے۔فیاض چوہان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی ساس کے خیالات پر سیخ پا ہونے والے اُن کے داماد اور بیٹی کی ساس سے خیالات بھی سن لیں، نااہل حکمران اپنے مخالفین اور ججز کی ذاتی زندگیوں میں جھانکنا چھوڑ دیں، پی ڈی ایم اور ن لیگ پنجاب میں آئین کے مطابق الیکشن کرائے اور حیلے بہانوں سے گریز کرے،ن لیگ کی قیادت الیکشن کے میدان میں اتر کر شیر بن کر دکھائے اور بھیگی بلی بننا چھوڑ دے، 27 اپریل کو الیکشن چوروں کی سیاست نیست و نابود ہو جائے گی۔
