فیصل آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء طلال چوہدری نے کہا کہ 2018 میں عمران خان کو ہم پر زبردستی مسلط کیا گیا،اب ایک بار پھر عمران خان کو ہم پر مسلط کرنے کا ماحول بنایا جا رہا ہے لیکن اب عمران خان کو دوبارہ مسلط نہیں ہونے دیں گے ۔ طلال چوہردی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے آنے والی آڈیو بھی گواہی دے رہی ہے کہ ن لیگ کے ساتھ زیادتی ہو ئی،غیرآئینی فیصلہ قابل قبول نہیں ہوگا،صاف شفاف الیکشن ہی قبول کیا جائے گا ،ملک کو آئیں کے مطابق چلانے کی ضرورت ہے۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء طلال چوہدری نے کہا کہ مخصوص جج صاحبان نے مخصوص فیصلے اپنے گھر والوں کی پسند ناپسند پر کیے ، اس کام کا آغاز سال 2017ء سے ہوا، ایسا ماحول بنایا گیا کہ جو اہل اور کام کرتے تھے ان کو نااہل کیا گیا، جو نااہل تھا اسے صادق اور امین بنایا گیا، عمران خان مکمل فیل اور تحریک عدم اعتماد سے سیاست سے باہر ہوگیا، ان کو بلانے کے لئے پھر سوموٹو، 184 تھری اور مخصوص فیصلے کئے گئے، مخصوص جج صاحبان خاص قسم کے فیصلے کرنے شروع ہوئے، ایسے فیصلے جو آئین اور پارلیمنٹ کے بنائے قوانین کے مطابق نہیں، ایسے فیصلے جو اپنے گھر والوں، سسرال، اپنے بچوں کی خواہش پر کئے گیے ،سال 2017ء میں گیلریوں میں اپنے بچوں، گھر والیوں کو بٹھا کر فیصلہ سنایا گیا، نواز شریف کو نااہل کیا گیا تھا تو گیلری میں ان کے بچوں اور گھر والیوں نے تالیاں بجائیں،اب پھر ایک ساس اپنے داماد کو حکم دے رہی ہے کہ کیا کرنا ہے، پاکستان کے آئین میں ساس کی تعظیم کا حکم نہیں، آئین کی عزت کا حکم ہے۔
