لاہور( نیوز ڈیسک) پنجاب میں انتخابات ،پاکستان تحریک انصاف نے آج سے پنجاب بھر کے انتخابی حلقوں میں باقاعدہ الیکشن مہم کے آغاز کا اعلان کر دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ آج سے انشاء اللہ پنجاب کے تمام حلقوں میں تحریک انصاف الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہوئے چیلنج دیا تھا کہ یہ(حکوت) تیار ہوں نہ ہوں، ہم تیار ہیں۔
