کوٹ ادو(نیوز ڈیسک) پنجاب کے شہرکوٹ ادومیں زلزلے کے جھٹکے ،شہری کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے، جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر کوٹ ادو اور گردونواح میں 4 اعشاریہ8 شدت کے زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے سے کئی مکانوں کی چھتوں اور دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں،زلزے کے جھٹکے کوٹ ادو شہر کے علاقوں تونسہ،لیہ،سنانواں میں محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کا مرکز کوٹ ادو شہر سے 17 کلومیٹر کے فاصلے پر زیر زمین12 کلومیٹر گہرائی تھا۔
