اہم خبریں

پی ٹی آئی آزادکشمیر تقسیم در تقسیم، چوتھا دھڑا ہم خیال گروپ سامنے آگیا

مظفرآباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کو آزاد کشمیر سے بڑا دھچکا، پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں فارورڈ بلاک کو ایم ایل اے و وزیر جنگلات اکمل سرگالہ کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ، اکمل سرگالہ نے تحریک انصاف آزاد کشمیر میں تقسیم کا باضابطہ اعلان کر دیا،اکمل سارگالہ نے ہم خیال دوستوں کے ساتھ اپنا الگ فیصلہ کرنے کا بھی اعلان کر دیا، پی ٹی آئی رہنما نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر 3 ارب روپ کے قریب رشوت کے الزام پر پی ٹی آئی مرکزی قیاد ت سے ان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تنقید کا نشابہ بنایا اور کہا کہ قیادت کو چاہیے تھا کہ سردار تنویر الیاس کو پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر کے عہدے سے تنویر الیاس کو ہٹاتی لیکن ایسا نہیں کیا گیا اس لیے میں اور میرے ہم خیال دوست اب آئند ہ کا لائحہ عمل جلد ملاقات میں طے کریں گے اور قوم کے سامنے رکھیں گے۔ اکمل سار گالہ کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کا خطہ پہلے ہی سیاسی طور پر حساس ہے اور یہاں کسی قسم کا بھی سیاسی قدم انتہائی سوچ سمجھ کر اٹھانا چاہیے , لیکن پی ٹی آئی نے سمجھداری کا مظاہرہ نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں