اہم خبریں

عوام بلبلا اُٹھی،مہنگائی کی شرح47 اعشاریہ 23 فیصد تک بڑھ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) پر مبنی ہفتہ وار افراط زر گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران غیر معمولی47 اعشاریہ 23 فیصد تک بڑھ گئی۔پاکستان بیورو آف شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ایس پی آئی پچھلے سال اگست سے مسلسل بڑھ رہا ہے اور زیادہ تر 40 فیصد سے اوپر رہتا ہے۔ گزشتہ سال مہنگائی کی شرح 18 اگست کو 42 اعشاریہ 31 فیصد، یکم ستمبر کو45 اعشاریہ 5 فیصد تھی اور اس سال 22 مارچ کو 46.65 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ بنیادی طور پر خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا، جس کے نتیجے میں ہفتہ وار بنیادوں پر قلیل مدتی افراط زر کی شرح میں 0 اعشاریہ 51 فیصد اضافہ ہوا۔ جس میں اشیائے خوردونوش بالخصوص آلو، چائے، روٹی، چکن، ایل پی جی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ۔

متعلقہ خبریں