اہم خبریں

میٹھی عید پر بڑی خوشخبری،5 پاکستانی فلمیں ریلیز کردی گئیں، سینماؤں کی رونقیں بحال

لاہور(نیوز ڈیسک) میٹھی عید پر بڑی خوشخبری،5 پاکستانی فلمیں ریلیز کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر میں پانچ بڑی فلمیں سینماؤں کی زینت بنا دیا گیا ، کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شہنیرا اکرم کی پہلی ڈیبیو فلم ’’منی بیک گارنٹی‘‘ بھی انہی فلموں میں شامل جبکہ ماضی کے مقبول ترین ہیرو شاہد کے بیٹے اور صحافی کامران شاہد کی فلم ’ہوئے تم اجنبی‘ بھی عید پر ریلیز کی جارہی ہے، اس کے ہدایت کار اور مصنف کامران شاہد
ہیں۔ فلم میں میکال ذوالفقار اور سعدیہ خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی 1971 کی جنگ اور سقوط ڈھاکا کے دوران محبت کی ان کہی داستانوں کے گرد گھومتی ہے۔ واضح رہے کہ فلم میں معروف اداکار سہیل احمد اور شفقت چیمہ سمیت محمود اسلم، ثمینہ پیرزادہ، عائشہ عمر، شمعون عباسی، علی خان شامل ہیں۔ ابو علیحہ اس عید پر کراچی کی جرائم کی دنیا پر ایکشن تھرل فلم ’ دادل’ بھی پاکستانی سینماوں میں پیش کی گئی ، ندیم چیمہ کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’دوڑ‘،پنجابی فلم ’لاہور قلندر‘ بھی اس عید پر سینماؤں کی زینت بنی۔

متعلقہ خبریں