لاہور(نیوزڈیسک)سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یٰسین جوئیہ نے کراچی کے چڑیا گھر میں کئی عرصے سے علیل ہتھنی نور جہاں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ یٰسین جوئیہ کا کہنا تھا کہ سری لنکا دو ہتھنیاں پاکستان کو تحفے میں دے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک ہتھنی کراچی چڑیا گھر اور دوسری لاہور چڑیا گھر کو دی جائے گی۔یاسین جوئیہ نے کہا کہ لاہور کے چڑیا گھر میں سوزی کے مرجانے کے بعد اب کوئی ہتھنی نہیں ہے۔واضح رہے کہ نور جہاں 22 اپریل بروز ہفتے کی صبح دم توڑ گئی جس کی تصدیق چڑیا گھر انتظامیہ نے کی۔
