اہم خبریں

امیتابھ بچن کے طنزیہ ٹوئٹس کا سلسلہ،ٹوئٹر نے غائب بلیو ٹک واپس کردیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی لیجنڈری ادارکار امیتابھ بچن کا بھی ٹوئٹر بلیو ٹک غائب ہوگا، لیکن سلسلہ وار طنزیہ ٹویٹس کے بعد انکا بلیو ٹک واپس آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے ویریفائیڈ ٹوئٹر اکاؤنٹس جمعے کے روز بلیو ٹک سے محروم ہوگئے تھے۔جن میں بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن بھی شامل تھے لیکن اب ان کا بلیو ٹک واپس آچکا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی فلم اسٹار امیتابھ بچن نے بلیو ٹک کے حوالے سے اپنے طنزیہ ٹوئیٹس میں کہا کہ ٹوئٹر کی مطلوبہ رقم ادا کرنے کے باوجود بلیو ٹک کی واپسی کا انتظار ہے۔ امیتابھ بچن نے ہندی میں دیسی انداز میں ایلون مسک اور ٹوئٹر کو مخاطب کیا کہ ‘ارے ٹوئٹر بھیا، سُن رہے ہیں ، اب تو پیسے بھر دیے ہیں ،تو ہمارا بلیو ٹک واپس کر دیجیے۔ جس کے بعد امیتابھ بچن کا بلیو ٹک واپس کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں