اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آئندہ ماہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئےبھارت جائیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نےبریفنگ میں بتایا کہ 4 اور 5 مئی کو بلاول بھٹو زرداری گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ ممبر ڈیزاسٹر اتھارٹی آج شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ورچوئل شرکت کر رہے ہیں، وفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے دہلی میں ہونے والے اجلاس میں ورچوئل شرکت کی، ان کے ساتھ ڈی جی نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی نے بھی ورچوئل شرکت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں بلاول بھٹو شرکت کریں گے،بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ آئندہ ماہ بھارت کے شہر گوواجائیں گے ،بلاول بھٹو دورہ بھارت کے دوران ایس سی او شیڈول ملاقاتیں کریں گے ۔
