اسلام اباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر کو بطور پاکستان مینز کرکٹ ٹیم ڈائریکٹر تقرر کردیا گیا مکی آرتھر اپنے سابقہ تجربے سے پاکستان مینز ٹیم کی ڈیزائننگ، تشکیل اور نگرانی میں شامل ہوں گے54 سالہ کھلاڑی آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023، آسٹریلیا کے دورے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے کوچنگ اسٹاف کا بھی حصہ ہوں گے۔ وہ اے سی سی ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کے میچوں میں بھی ٹیم کے ساتھ موجود ہوں گے2016 سے 2019 تک اپنے وقت کے دوران، آرتھر نے پاکستان کو ٹیسٹ اور ٹی 20 میں نمبر 1 پر کوچ کیا، اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 جیتنے میں بھی ٹیم کی مدد کی۔