اہم خبریں

عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی ‘ایڈوائس’ نہیں دونگا، فواد چوہدری

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر فواد چوہدری نے عثمان بزدار کو دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی مخالفت کردی۔کہ پنجاب اسمبلی کے ٹکٹس خود چیئرمین پی ٹی آئی تقسیم کررہے ہیں، انتخابی ٹکٹس پر بہت سے سرپرائز ہیں، کئی لوگوں کو ٹکٹ نہیں دئیے گئے۔ میری اطلاعات کے مطابق پرویزالٰہی،عثمان بزدارکوٹکٹ دیاگیاہے،شہبازگل کوٹکٹ نہیں دیاگیا۔آج سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات سے متعلق ہونے والی سماعت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ میں آج اٹارنی جنرل نےجواب دیناتھاانہوں نےدیا،سیاسی قائدین کی افطارکےبعد میٹنگ کاسوچ رہےتھی لیکن نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ چاہتی ہےبہترماحول میں کام ہوجائے اسی لئے عدالت عظمیٰ قانونی اورسیاسی دونوں پہلو دیکھ رہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں