اہم خبریں

عدلیہ آئین کی تشریح کرسکتی ہے اسے ری رائٹ نہیں کرسکتی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عدلیہ آئین کی تشریح کر سکتی ہے اسے ری رائٹ نہیں کر سکتی، یہ اختیار صرف اور صرف پارلیمان کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں ہوا کہ پارلیمنٹ کوئی قانون بنائے اور عدلیہ اس پر حکم امتناع جاری کر دے، ریاست کو بچانے کے لیے اپنا سیاسی اثاثہ قربان کرنے میں ایک لمحہ بھی نہیں ہچکچائیں گے۔کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا آئین نے پارلیمان کی گود سے جنم لیا ہے، تمام اداروں کو آئین کی پاسداری کے لیے یکسو ہونا پڑے گا۔

 

 

متعلقہ خبریں