اہم خبریں

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بری خبر ،فی یونٹ بجلی 4 روپے 49 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کیلئے بری خبر،کے الیکٹرک صارفین کےلئے فی یونٹ بجلی 4 روپے 49 پیسے مہنگی کی جانے کا امکان ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ، کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 49 پیسے اضافے کی درخواست جمع کرادی ۔ واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے اس درخواست کی سماعت نیپرا میں 3 مئی کو ہو گی۔ اگر یہ منظور ہو جاتی ہے تو صارفین پر 6 ارب 63 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا، کراچی کے شہری مزید پریشان ہو گئے ۔

متعلقہ خبریں